مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان (سینٹ کام )کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کاتعاون اہم ہے۔ فلوریڈامیں سینٹرل کمان کے ہیڈکوارٹرزمیں امریکی فوج کی جنوبی ایشیاکے بارے میں حکمت عملی کے بارے میں محکمہ دفاع کی بریفنگ کے دوران جنرل جوزف ووٹل نے کہاکہ افغانستان میں پائیدارسیاسی حل کے مقصد کے حصول کیلیے پاکستان کاتعاون انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ پاکستان سے ڈومور کے مطالبے پرمبنی امریکی انتظامیہ کے موقف کااعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم اس اہم کردار کو نبھانے میں مدد کیلیے پاکستان کے ساتھ قریبی طورپرمل کرکام کررہے ہیں جس کا عندیہ انھوں نے دیااوراب وقت آگیاہے کہ وہ آگے بڑھیں۔ افغانستان فورسزکی استعداد بہترہورہی ہے تاہم انھیں طالبان اورداعش کے شدت پسندوں کامقابلہ کرنے کیلیے مزیدوقت درکارہے، افغان فورسز لڑرہی ہیں اور جانی نقصان بھی ہورہاہے تاہم ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی صلاحیت اورکارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمان (سینٹ کام )کے کمانڈرجنرل جوزف ووٹل نے کہاہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کاتعاون اہم ہے۔
News ID 1882417
آپ کا تبصرہ